Monday, January 25, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

نوجوان ملک کااثاثہ اورسرمایہ ہیں،لیاقت بلوچ

liaquat balochکراچی، جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا اثاثہ اور سرمایہ ہیں ، ملک کی باگ دوڑنوجوان نسل نے سنبھالنا ہے ، کالج میں ضابطہ اخلاق کے تحت ٹیلنٹ کی بنیادپر جمہویت کی نرسری بنائی جائے ، جمہوری بنیادوں پر مقابلے کی فضاءپیدا کرنے کے لیے طلبہ یونین بحال کی جائے ،اٹھارہویں آئینی ترمیم کے مطابق تعلیم مکمل طور پر صوبوں کے حوالے ہے ، نصاب تعلیم کے حوالے سے بنیاد ی طور پر قومی وحد ت کے فروغ کے لیے قومی سطح پر نصاب تعلیم میں نظر ثانی کی ضرورت ہے ، ملک کے مقتدر طبقوں کی ذمہ داری ہے کہ تعلیم کو طبقاتی کشمکش سے نکالیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت ایکسپوسینٹر میں منعقدہ دورروزہ ٹیلنٹ ایکسپو سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ٹیلنٹ ایکسپو سے وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی ، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافط نعیم الرحمن اور اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم ہاشم یوسف ابدالی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ،نائب امیرجماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈپٹی سکریٹریز انجینئر صابر احمد ،انجینئر عبد العزیز ، سکریٹری ا طلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے ۔ علاوہ ازیں لیاقت بلوچ نے اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کے ٹیلنٹ کو سراہا ۔ جبکہ ٹیلنٹ ایکسپوکے پہلے روز پبلک اور پرائیویٹ 25سے زائد جامعات ،40سے زائد کالجز جبکہ 50سے زائد پبلک اور پرائیویٹ اسکولز کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔لیاقت بلوچ نے ٹیلنٹ ایکسپو کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی مسلسل چوتھی بار طلبہ و طالبات کے لیے ٹیلنٹ ایکسپو منعقد کرنے پر مبارکباد اور خراج تحسین کی مستحق ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat