Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں نائن زیرو سے برآمد ہتھیاروں کے لائسنس کی کاپیاں کروا دی گئیں

نائن زیرو سے برآمد ہتھیاروں کے لائسنس کی کاپیاں کروا دی گئیں

weapon from nine zero1کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے ہتھیاروں کے لائسنس کی کاپیاں محکمہ داخلہ حکومت سندھ میں جمع کرا دیں۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی جمال احمد اور ریحان ظفر نے اسلحے کی کاپیاں محکمہ داخلہ حکومت سندھ کے ڈپارٹمنٹ آر اینڈ آئی میں جمع کرائیں، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم متعلقہ 9 تھانوں میں بھی گئے تھے تاہم انھوں نے اسلحہ لائسنس کی کاپیاں لینے سے انکار کر دیا، اس کے بعد ایک نجی کوریئر کمپنی کے ذریعے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور متعلقہ 9 تھانوںمیں کاپیاں ارسال کی گئی ہیں۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق متحدہ نے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران تحویل میں لیے جانے والے تمام اسلحہ کے لائسنس تمام صوبائی و وفاقی حکام کے حوالے کر دیے ہیں، رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے تحریری طور پر باقاعدہ ایک فہرست صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ، سیکریٹری داخلہ، آئی جی، ڈی جی رینجرز اور دیگر متعلقہ حکام کو بھیجی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...