Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت لیاری ایکسپریس وے کیلئے وفاق سے معاونت طلب کرنیکا فیصلہ

لیاری ایکسپریس وے کیلئے وفاق سے معاونت طلب کرنیکا فیصلہ

liyarکراچی، لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل کے لیے وفاق سے ایک ارب روپے مانگنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کراچی کو اس کا حصہ نہیں دیا جارہا، کمشنر ہاﺅس کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے نامکمل منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے قومی اسمبلی کی اسٹیرنگ کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ سرجوڑ کر بیٹھے۔ بارہ سال سے زیرالتوا منصوبے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔قومی اسمبلی اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبران اور کمشنر کراچی سمیت انتظامیہ نے لیاری ایکسپریس وے کے نامکمل ٹکڑوں کا دورہ کیا جہاں انہیں تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔چیئرمین کمیٹی سفیان یوسف نے کہا کہ کراچی کو اس کا حصہ نہیں دیا جارہا۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے وفاق سے ایک ارب روپے مانگنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر کراچی نے بتایا کہ فنڈز مل گئے تو منصوبہ اسی سال مکمل کردیں گے۔منصوبے کی راہ میں آنے والی آبادیوں کوخدا کی بستی میں مکانات تعمیرکرکے دئیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...