Monday, November 23, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خداداد کالونی ،گودام کی بالائی منزل پر آتشزدگی

خداداد کالونی میں گودام کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ، ریسکیو ذرائع...

نکاسی کی 936 میں سے781شکایات کا ازالہ کردیا،واٹربورڈ

واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ...

ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائد

ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے تمام ڈپٹی...

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری، کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ویو پر تین کلو میٹر...

بلدیاتی انتخابات، 15اضلاع میں 6445نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری

Election Commissionکراچی،سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے 15اضلاع میں 6445نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا ،دو دن میں3 ہزار سے زائد امیدواروں نے159ریٹرننگ افسرا ن کے دفاترمیںکاغذات جمع کئے ،اب تک امیدواروںنے40ہزار سے کاغذات حاصل کئے ہیں،جبکہ پہلے مرحلے کے 17ہزار سے زائد امیدواروں کی جانچ پڑتال جاری۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میںصوبے کے3ڈویژن کے 15اضلاع مٹیاری، ٹنڈو الہ یار ، ٹنڈومحمد خان ،ٹھٹھہ ،سجاول ،بدین ،حیدر آباد ، دادو،جام شورو، نوشہرو فیروز ،شہید بے نظیر آباد ، سانگھڑ ،عمر کوٹ ، تھر پارکر اور میرپور خاص مجموعی طور پر9مختلف کیٹگریوں کی 6445نشستوں کے لئے159ریٹرننگ افسران دفاتر سے امیدواروں نے40ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی حاصل کئے اوردو دن میں 3ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔کاغذات جمع کرانے کا عمل 17اکتوبر تک کاغذات جمع ہونگے ۔جن نشستوں کے لئے کاغذات جمع ہونگے ان میں 688ضلع کونسلرز ،634ٹاﺅن کمیٹی کونسلرز ،419میونسپل کمیٹی کونسلرز ،688یونین کونسل چیئرمین ،688یونین کونسل وائس چیئرمین ،2752یونین کونسل وارڈز کونسلرز ،96یونین کمیٹی چیئرمین ، 96یونین کمیٹی وائس چیئرمین اور 384یونین کمیٹی وارڈز کونسلرز کی نشستیں ہیں ۔انتخابی شیڈول کے مطابق13سے17ستمبر تک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع ہونگے ۔26ستمبر سے یکم اکتوبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی ۔6اکتوبر تک منظور اور مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں جمع ہونگی ،جبکہ 12اکتوبر تک اپیلوں پر فیصلے ہونگے ۔13اکتوبر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے اور 14اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی ،جبکہ 19نومبر کو پولنگ ہوگی ۔دوسری جانب سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے8اضلاع میں 3861نشستوں کے لئے 17ہزار سے زائد امیدواروں کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔
Open chat