Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں لندن میں مسلمانوں پر حملے تشویشناک ہیں، حافظ عاکف سعید

لندن میں مسلمانوں پر حملے تشویشناک ہیں، حافظ عاکف سعید

tanzem islamiکراچی، امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں لندن پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق لندن میں گزشتہ برس مسلمانوں کے خلاف نفرت کے جرائم میں 70فیصد اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اور زیادہ تشویشناک ہے کہ کہ مذہبی بنیادوں پر نفرت کرنے والے زیادہ تر ان مسلمان خواتین کو نشانہ بناتے ہیں جنہوں نے اسکارف ، برقع یا نقاب پہن رکھے ہوتے ہیں۔ گویا مغرب جو خواتین کے حقوق کے بلند بانگ دعوے کرتے نہیں تھکتا ، مسلمان خواتین کے مذہبی حقوق کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیںیہاں تک کہ مختلف محکمہ جات کی جانب سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ انہیں اپنی شناخت کے لئے چہرے سے نقاب ہٹالینا چاہئے۔ اس سے ہمارے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جو مغرب کی ایماء پر خواتین کو گھروں سے نکال کر انہیں معاشی ذمہ داریوں میں شریک ہونے پر مجبور کرتے ہیں حالانکہ ہمارے دین نے معاش کی ذمہ داری مردوں پر ڈالی ہے، خواتین پر نہیں۔ البتہ بحالت مجبوری وہ معاش کے حصول کے لئے باہر نکل سکتی ہیں۔لیکن یہ ایک استثنائی معاملہ ہیء۔ امیر تنظیم اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور سفارتی سطح پر لندن میں مسلمان خواتین پرتشدد اور ان کی تذلیل کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...