بدھ, دسمبر 7, 2022
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکاروبارپی ٹی آئی لانگ مارچ کاروبار میں نقصان تاجر برادری پریشان

پی ٹی آئی لانگ مارچ کاروبار میں نقصان تاجر برادری پریشان

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج، لانگ مارچ کے شیڈول میں بار بار تبدیلی اور پھر دوبارہ آغاز کی وجہ سے مقامی تاجروں کو کاروبار میں شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان کے سامان کی ڈیلیوری تعطل کا شکار ہے۔ جی ٹی سی سی آئی) کے سابق صدر وحید ٹانڈا نے بتایا کہ 3 نومبر سے شروع ہونے لانگ مارچ کے بعد پاکستان کے صنعتی گڑھ مانے جانے والے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ، سیالکوٹ، وزیر آباد اور گجرات میں مقامی تاجروں کے کاروبار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ڈان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لانگ کی وجہ سے خام مال کی سپلائی میں تاخیر کے باعث کئی فیکٹریوں میں کم بند پڑا ہے یا تعطل کا شکار ہے بالخصوص مٹی کے برتن ، بجلی کے پنکھے، پلاسٹک پائپ سیکٹر میں دیہاڑی دار مزدور بے روزگار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code