Wednesday, October 28, 2020
Home Trending مجالس میں لاؤڈ اسپیکر کی اجازت، بجلی، پانی سمیت تمام سہولیات کی...

مجالس میں لاؤڈ اسپیکر کی اجازت، بجلی، پانی سمیت تمام سہولیات کی حکومتی یقین دہانی

moharram jaloos11کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے شیعہ علماکی درخواست پرمحرم کے دوران جلوسوں اور مجالس میں لاؤڈاسپیکرکے استعمال کی اجازت دے دی ہے اوراس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاجائے گا۔ یہ منظوری انھوں نے گزشتہ روزوزیراعلیٰ ہاؤس میں شیعہ علماکے ساتھ اجلاس کے دوران دی۔اجلاس میں وزیر بلدیات سیدناصر شاہ ،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ڈاکٹرقیوم سومر وبرائے مذہبی امور،آئی جی سندھ پولیس غلام حیدرجمالی،کمشنر کراچی شعیب صدیقی،وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی وقار مہدی،راشد ربانی ودیگرنے شرکت کی۔اس کے علاوہ مولانا نظیرعباس، مولانا باقر زیدی، مولانا فرقان حیدر عابدی، مولانا جعفر سبحانی و دیگر شیعہ علمانے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت لاؤڈاسپیکر کے استعمال پرپابندی عائدکی گئی ہے لیکن اگرمحرم کی مجالس میں لاؤڈ اسپیکرکے استعمال کی اجازت دی جائے تو اس کے استعمال میں بہت احتیاط برتناہوگی اورکوڈ آف کنڈکٹ کے تحت استعمال کرناہوگابصورت دیگراشتعال انگیزتقاریرہوئی توذمے داران کیخلاف سخت کاروائی ہوگی۔ شیعہ علمانے وزیراعلیٰ سندھ کوبتایاکہ محرم کے جلسے جلوسوں کے دوران بھی کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کرتی ہے جس پر کمشنرکراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیاکہ انھوں نے کے الیکٹر ک کے سی ای او سے بات کی ہے اور محرم کے دنوں میں باالخصوص جلسے جلوسوں کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر قیوم سومرو کوہدایت کی کہ وہ اپنے محکمے میں ایک شکایتی سیل قائم کریں اورکوڈآف کنڈکٹ یا دیگر ایشوز پر عوامی مسائل سننے کیلیے فون نمبرز کی تشہیر کرائیں۔ وزیراعلیٰ نے علماکی طرف سے واٹر سپلائی اورنکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے وزیر بلدیات ناصر شاہ کو اجلاس کو بریفنگ دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شیعہ علما کے تعاون اور ہم آہنگی کے لیے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ انہوں نے سنی علماکے ساتھ بھی اجلاس کیاتھاجس میں انھوں نے صوبے میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے یقین دہانی کرائی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف بی انڈسٹریل ایریا، جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی:ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کاروائی،جعلی پولیس اہلکارگرفتار،پولیس کے مطابق ملزم احسن نے پولیس کیپ پہنےاورموٹرسائیکل پرایکسائزکانشان لگایا ہوا تھا ،...

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...

کاروباری مراکز،شادی ہالز رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ

کراچی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز ، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرانے کا...

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...