Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے نرخوں میں بھی کمی

پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے نرخوں میں بھی کمی

LPG-gasکراچی: پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے نرخوں میں بھی کمی کردی گئی ہے،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں6روپے،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں72اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں288روپے کی کمی کی گئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اگر اوگرا اپنے ہی قوانین پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب ہو جائے تو چند گھنٹوں میں ایل پی جی 50روپے فی کلو میںدستیاب ہو گی،مقامی پیداواری اداروں نے اوگرا کے قوانین کی خلاف ورزی کر کے صرف 6ماہ میں ڈیڑھ ارب کی لوٹ مار کی، اوگرا اپنے ہی بنائے قوانین پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو گئی ہے اور گزشتہ 6 ماہ میں سب جانتے ہوئے بھی خاموشی کیوں ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایل پی جی کے مقامی پروڈیوسرز سے فوری طور پر قیمتوں میں کمی کرائی جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ نرخوں میں کمی کے بعدایل پی جی کی فی کلو قیمت کراچی میں 70 روپے ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...

پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام,پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا...

کراچی میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں چھریاں چل گئیں

کراچی: کورنگی نمبر ایک سیکٹر 32 سی میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی، جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے...