Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے لبنیٰ منظرکی کتاب سورج اورسمندرکی تقریب رونمائی

لبنیٰ منظرکی کتاب سورج اورسمندرکی تقریب رونمائی

15-11-2016-aکراچی، لبنیٰ منظر کی شاعری نے ایک نیا پن ہے انہوں نے اپنی بات اپنے انداز میں کہنے کی کوشش کی ہے۔ موجودہ دور میں ان کی شاعری اردو ادب میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ یہ بات پروفیسر سحر انصاری نے لبنیٰ منظر کی کتا ب سورج اور سمندر کی تقریب رو نمائی کے موقع پر کہی۔ اس تقریب کا اہتمام آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے کیا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عالیہ امام ، جازب قریشی ، آصف فرحی، فراست رضوی، مس شہلا اور سلمان صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر سحر انصاری نے مزید کہا کہ لبنیٰ منظر نے جامعہ کراچی سے نمایاں پوزیشن میں ایم اے اردو کی سند حاصل کی۔ یہ ایک ذہین اور محنتی طالبہ تھیں یہ نصاب کے علاوہ اردو ادب کی دوسری کتابوں کے بارے میں بھی معلومات اساتذہ سے حاصل کرتی رہتی تھیں۔ پروفیسر سحر انصاری نے مزید کہا کہ میں ہر کتاب پر تبصرہ لکھ دیتا ہوں لیکن لبنیٰ منظر کی کتاب نے مجھے لکھنے پر مجبور کیا۔ لبنیٰ کی یہ کتاب ” سورج اور سمندر ” اردو ادب میں ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ پروفیسر جازب قریشی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنیٰ نے میری کتاب کو تحریر کرنے میں میرا بہت ساتھ دیا میں اکثر سوچتا ہوں اگر لبنیٰ میری کتابوں کو اتنی یکسوئی اور محنت سے نہ لکھتی تو آج میں کتابیں قارئین تک نہ پہنچ پاتیں۔ لبنیٰ کی شاعری میں فطرت، قدرت ، معاشرت اور ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں۔ تقریب میں لبنیٰ منظر نے اپنا کلام پیش کیا اور کہا کہ میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی شکر گزار ہوں انہوں نے میرے لئے اتنی شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...