Saturday, October 24, 2020
Home Trending پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ ہر الیکشن میں چھینا جاتا ہے, آصف علی زرداری

پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ ہر الیکشن میں چھینا جاتا ہے, آصف علی زرداری

Asif Zardariکراچی، پاکستان پیپلزپارٹی کےچئیرمین آصف علی زرداری نےکہاہے کہ ڈھائی سال ہوگئے، ڈھائی سال کےبعد دوبارہ الیکشن ہونگے آج سےانتخابی مہم کا آغاز ہوگیا۔ نوجوان نسل پارٹی قیادت سنبھالے،شاہ صاحب اورمیں حکومت سنبھالیں گے۔ پیپلزپارٹی قومی پارٹی ہے، پارٹی سب کاتحفظ کرتی ہے۔ میرابھارت کیساتھ کوئی کاروبارنہیں، کشمیرپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔سابق صدرآصف علی زرداری نےلیاری ککری گراؤنڈ میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیاری آج بھی پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے اور کل بھی ہوگا، آج لیاری کے عوام کا جوش دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔ لیاری کے شہیدوں کے نام لینا شروع کردوں تو رات گزر جائے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ایک زمانے میں لیاری امن کا گہوارہ تھا ، جب پورے کراچی میں مسئلہ ہوتا تھا تولوگ لیاری میں پناہ لیتے تھے۔ مشرف کی باقیات نے لیاری میں خون کی ہولی کھیلی، لیاری میں مزید خون کی ہولی نہیں کھیلنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ قوموں کی زندگی میں مشکلات اور مصیبتیں آتی ہیں ، اگر کوئی مجھے کہے کہ پیپلزپارٹی مقبول نہیں تو میں یہ ماننے کو تیار نہیں ،مسائل میں قیادت کی اہلیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ کپتان کو ایک الیکشن کا افسوس ہے ہمارا ہر بار مینڈیٹ چوری ہوا۔ پیپلزپارٹی پرایسابھی وقت آیاجب بی بی صرف چودہ سیٹوں کیساتھ اپوزیشن میں بیٹھیں، ہر الیکشن کےبعدپیپلزپارٹی نئےولولےسےزندہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول آصفہ کے آنے تک پیپلزپارٹی کا جھنڈا سنبھالے رکھوں گا۔ ڈھائی سال ہوگئے،ڈھائی سال کےبعد دوبارہ الیکشن ہوں گے۔ آج سےلیاری سے اگلے الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آغاز ہوگیا۔ نوجوان نسل پارٹی قیادت سنبھالے،شاہ صاحب اورمیں حکومت سنبھالیں گے۔سابق صدرنےلیاری کیلئے ایک ارب روپے کےترقیاتی فنڈ اور ایڈھاک ملازمین کومستقل کرنے کااعلان بھی کیا۔ انہوں نے لیاری کے عوام سے وعدہ کیاکہ تین ماہ میں لیاری میںپانی کی قلت دورکردی جائے گی۔ سابق صدرکاکہناتھاکہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے جو کام کئے وہ قیامت تک لوگوں کو یاد رہیں گے ، ، بلاول جوکام کرے گا لوگ وہ بھی یاد رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...