Wednesday, October 28, 2020
Home Trending لیاری میں پولیس مقابلہ ، کامریڈ گروپ کا کارندہ توصیف ہلاک

لیاری میں پولیس مقابلہ ، کامریڈ گروپ کا کارندہ توصیف ہلاک

lyariکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں ، لیاری میں گینگ وار کا مذید ایک ملزم پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا جبکہ لیاقت آباد اور کورنگی سے مذید تین گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں ۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق لیاری کےعلاقےکلری میں جو شخص مارا گیا وہ لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ کا کارندہ تھا جس کی شناخت توصیف عرف بکری کے نام سے ہوئی ۔ لیاقت آباد میں رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو گرفتاریاں عمل میں آئیں ، ذرائع کے مطابق دونوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا جبکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے عمل میں آئی گرفتاری مبینہ زیادتی کے ملزم کی ہے جو پولیس کو مطلوب تھا ۔ دوسری جانب ٹارگڈ کاروائیوں کے باوجود ٹارگٹ کلنگ نہ تھم سکی شارع فیصل گورا قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا زخمی شخص کی شناخت فی الوقت نہ ہوسکی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...