Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت لیاری ایکسپریس وے کو 31دسمبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ

لیاری ایکسپریس وے کو 31دسمبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ

lyari express way1کراچی: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے لیاری ایکسپریس وے کے رکے ہوئے کاموں کو فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے اور منصوبے کو 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ کمیٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں لیاری ایکسپریس وے اورM9 منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ سفیان یوسف نے کہا کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کا تقاضہ ہے کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبے پر ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں ایک کمیٹی بنائی گئی جو کہ رش کے اوقات میں لیاری ایکسپریس وے کو سائوتھ نارتھ بائونڈ چلانے سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی، موٹر وے پولیس، این ایچ اے اور ضلع شرقی کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ سفیان یوسف نے کہا کہ منصوبے کے تحت سپر ہائی وے پر ایک جدید ٹراما سینٹر قائم کیا جائے گا، ایم نائن منصوبے کے تحت سپر ہائی وے کو مزید وسیع کیا جائے گا۔ اور اس پر مزید دو لین کا اضافہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبے پر تعمیراتی کام بحال کرنے کیلئے فوری طور پر دو سویلین روپے جاری کئے جائیں گے۔ تا کہ رکے ہوئے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کیا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...

کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، انیس قائم خانی

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ...

کراچی اور ساحلوں کی ترقی کیلئے چین کی مدد کی پیشکش

کراچی:عوامی جمہوریہ چین کے وفد نے بدھ کے روز کراچی شہر کے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شلوانی سے ملاقات کی اور باہمی مفادات...