Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم لیاری کے نوجوان کی گرفتارکے خلاف اہل خانہ کا پریس کلب کے...

لیاری کے نوجوان کی گرفتارکے خلاف اہل خانہ کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

karachiلیاری کے رہائشی نواب نامی نوجوان کی رہائی کےلئے علاقہ مکینوںنے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے میں نواب کے اہل خانہ سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد شامل تھی جنہوںنے ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نوجوان کی رہائی کے نعرے درج تھے ۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے نواب کی والدہ نے بتایا کہ انکے بیٹے کو 16 دسمبر کو لیاری لین نمبر 2 میں واقع ان کے مکان سے رینجرز اہلکاروںنے حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا جوکہ تاحال لاپتہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ جب اور پولیس اور رینجرز حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے گرفتاری سے صاف انکار کردیا۔مظاہرے میں شریک اہل محلہ کا کہناتھاکہ نواب کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میںملوث نہیںرہا۔مظاہرین نے ڈی جی رینجرز اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ نواب کو فوری طورپررہا کیا جائے جبکہ علاقے میں رینجرز اہلکاروں کی آئے روز کی کاروائیوں میں بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...