پاکستانی باکسر محمد وسیم شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، ان کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق باکسنگ رنگ میں مخالف باکسروں کو ناک آؤٹ کرنے والے محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہورہے ہیں۔ محمد وسیم ڈاکٹر تابندہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔
محمد وسیم اور ڈاکٹر تابندہ کا نکاح اس سال 27 فروری کو ہوگا اور ولیمے کی تقریب یکم مارچ کو کراچی میں ہوگی۔