nation detabes and restoration authority
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ٭نادرا٭ نے عدالتی حکم کو ہوا میں اڑا دیا، میٹرک کی طالبہ ماہم رحمن کو ب فارم دینے سے انکار، ذرائع کے مطابق رواں ماہ ہی سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کو طالبہ ماہم رحمن کو ب فارم جاری کرنے کا حکم دیا تھا، طالبہ کے مطابق نادرا عملہ تاحال اپنے پرانے مطالبہ پر بضد ہے کہ ب فارم کے حصول کےلئے والدین کو ساتھ لائیں، واضح رہے کہ ماہم رحمن کے والدین انتقال کرچکے ہیں اور طالبہ رشتہ داروں کے پاس رہائش پذیر ہے،