نامعلوم افرادکادھاوا،تشددسے وزیرعلی محمدمہرزخمی ہوگئے

ali mohd maharکراچی گزری میں علی محمد مہر کے گھر پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا، ملزمان کے تشدد سے وفاقی وزیر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈیفنس فیز فور میں وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات علی محمد مہر کے گھر پر نامعلوم افراد داخل ہوئے، جنہوں نے پہلے نوکروں کو یرغمال بنایا اور پھر علی محمد مہر کے کمرے میں گئے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ زخمی ہونے والے رہنما کو طبی امداد کے لیے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی رہنما ہسپتال پہنچ گئےدوسری جانب پولیس واقعے سے متعلق حتمی طور پر کوئی موقف سامنے نہ دے سکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور رہائش گاہ کے اطراف موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top