Sunday, January 24, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

سندھ گیمزکی تیاریاں مکمل، جلدحتمی تاریخ کااعلان ہوگا

07-02-2018 aکراچی مارچ کے مہینہ میں متوقع سندھ گیمز کی تیاریاں بالکل مکمل ہیں اجلاس میں سندھ گیمز کی مختلف کمیٹیوں کے سربراہان نے صوبائی وزیر کھیل کو اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا تفصیلات کے مطابق اسکائوٹ ہیڈ کوارٹر کے آڈیٹوریم میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے سندھ گیمز کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی‘ محکمہ کھیل کے افسران‘ سندھ اولمپک ایسو سی ایشن اور دیگر کھیلوں کی ایسو سی ایشنز کے نمائندوں پر مکمل بھروسہ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ17ویں سندھ گیمز کو نہایت شفافیت اور ایمانداری کے ساتھ شایان شان طریقے سے انعقاد کرکے اس ایونٹ کو تاریخی بنادیں گے۔ قبل ازیں سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے کہا کہ سندھ گیمز کے حوالے سے گردش کرنے والی ہر جھوٹی افواہ آج دم توڑ دے گی کیونکہ صوبائی وزیر کھیل کی ہدایت کے مطابق ہم نے سندھ گیمز کی مکمل تیاریاں کرلی ہیں کیونکہ گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ نے کرنا ہے اس لئے وزیر کھیل ایک دو دن میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے ان کی دستیابی کنفرم کریں گے اور اگلے اجلاس میں سندھ گیمز کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ سیکریٹری اسپورٹس نے بتایا کہ ایونٹ میں30 مردوں اور16 مخترلف کھیل خواتین کے لئے ہیں اور یہ گیمز کراچی کے15 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ اجلاس میں پرچیز کمیٹی کے شہزاد پرویز بھٹی اور نجم شیخ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد فاروق خان‘ مارکیٹنگ کمیٹی کے چیئرمین محمود مولوی‘ وائس چیئرمین ایاز موتی والا کے علاوہ وسیم ہاشمی اور اولمپیئن اصلاح الدین نے سندھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سندھ اولمپک کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور نائب صدر انجینئر محفوظ الحق‘ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد رحمانی‘ چیف انجینئر اسلم مہر سمیت مختلف ایسو سی ایشنز کے نمائندے اور میڈیا کمیٹی کے چیئرمین آصف عظیم‘ سیکریٹری حامد علی خان‘ پی آر او سلیم عارف بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat