Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم گذری کے ماہی گیروں سے پولیس کی لوٹ مار، ماہی گیروں کی...

گذری کے ماہی گیروں سے پولیس کی لوٹ مار، ماہی گیروں کی طرف سے احتجاج

Policeگذری کے ماہی گیروں سے پولیس کی لوٹ مار، ماہی گیروں کی طرف سے احتجاج، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزگزری کے ماہی گیر ایوب ڈورائی، حسین ڈورائی و دیگر صبح 6 بجے گزری سے کلفٹن کنارے مچھلی کے شکار کیلئے جارہے تھے کہ درخشاں تھانے کی موبائل میں سوار اہلکاروں نے انہیں روک لیا، اہلکاروں نے ماہی گیروں سے نقدی رقم اور موبائل فون چھین لئے، جس کے بعد ماہی گیروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماہی گیر صدیوں سے کلفٹن کنارے سے مچھلی کا شکار کر رہے ہیں، لیکن گذشتہ ایک دہائی سے ایک طرف سے ڈی ایچ اے نے ہماری جیٹی پر قبضہ کر کے ہمیں دربدر کردیا ہے تو دوسری جانب پولیس اہلکاروں کی طرف سے لوٹ جاری ہے۔ انہوںنے حکومت سندھ، آئی جی پولیس و دیگر اعلیٰ عملداروں سے مطالبہ کیا کہ ہم ماہی گیروں سے لوٹ مار میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب پاکستان فشر فوک فورم کراچی ڈویزن کے جنرل سیکریٹری طالب کچھی کی طرف سے پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ماہی گیروں سے لوٹی ہوئی رقم اور موبائل فون واپس نہیں کئے گئے تو درخشاں تھانے کے سامنے سینکڑوں ماہی گیر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...