سپر اسٹار ماہرہ خان 15 دن قرنطینہ رہنے کے بعد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں ہیں۔ ایک نجی چینل کی تقریب میں گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے بتایا کہ مجھ میں کورونا کی شدید علامات تھیں، بہت مشکل وقت تھا تاہم الحمداللہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ قرنطینہ کے دوران میں نے اسکرپٹس پڑھے اور اب میں جلد ہی ڈراموں میں واپس آؤں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ماہرہ خان ٹوئٹر پر مداح کے سوال کے جواب میں بھی ڈراموں میں واپسی کا اظہار کرچکی ہیں۔