محمود آباد اور منظور کالونی میں نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن علاقہ مکینوں نے ناکام بنادیا، ذرائع کے مطابق انسداد تجاوزات کا عملہ بھاری مشینری کے ذریعے نالوں پر قائم گھر اور دکانیں گرانے پہنچا تو علاقہ مکین مشتعل ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری بھی مشتعل عوام پر قابو نہ پاسکے جس کے بعد اے ایس پی نے تجاوزات کےخلاف آپریشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی وہ راستہ کھول دیں جس کے بعد شہریوں نے کے ایم سی کے ٹرک کو ہٹاکر شہید ملت روڈ کو ٹریفک کےلئے کھول دیا