Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جمعیت کے نوجوان اسلامی انقلاب کے نہ تھکنے والے راہبر ہیں،محنتی

جمعیت کے نوجوان اسلامی انقلاب کے نہ تھکنے والے راہبر ہیں،محنتی

mahntiکراچی، نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جمعیت کے نوجوان اسلامی انقلاب کی منزل کے نہ تھکنے والے راہبر ہیں، اسلامی جمعیت طلبہ ایک تحریک ہے ، جس میں ہر دور میں افراد آتے رہتے ہیں اور زمانہ طالب علمی کا دورگزار کر عملی زندگی میں آجاتے ہیں ۔ اس زمانے میں حاصل کی ہوئی تربیت عملی زندگی میں کارکنوں کے لیے ایک بڑی نعمت ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاران کلب میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ افراد (1962تا 1972)کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجتماع سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکڑ واسع شاکر بھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جمعیت اپنے ساتھ آنے والے نوجوان طلبہ کی خداداد صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں کندن بنادیتی ہے ۔ جمعیت سے تعلق رکھنے والے افراد عملی زندگی میں جس شعبے سے بھی منسلک ہوئے وہاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے سابقین جمعیت سے اپیل کی کہ جمعیت کی تربیت کے مطابق عملی زندگی کو جماعت اسلامی کی سرگرمیوں میں صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ جتنے زیادہ افراد جماعت اسلامی کی سرگرمیوں میں عملاً آگے بڑھ کر حصہ لیں گے ، جماعت کی دعوت اتنا ہی زیادہ پھیلے گی ۔اس موقع پر سابقین جمعیت نے اپنے زمانہ طالب علمی کی یادوں کو تازہ کیا اور اپنے تاثرات بیان کیے۔ تاثرات بیان کرنے والوں میں سابق اسپیکر جامعہ کراچی انجم رفعت اللہ خان ، سابق نیوز کنٹرولر ریڈیو پاکستان انور سعید صدیقی ، سابق صدر اسٹوڈنٹ یونین جناح کالج مسعود احمد جامعی ،سابق رکن مرکزی شوریٰ فاروق میمن ، انجینئر سلمان احمد قریشی ، ممتاز کالم نگار مظفر الحق فاروقی اورجامعہ کراچی طلبہ یونین کے سابق اسپیکر ظفر عالم طلعت ،سابق معتمد عام اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ثروت جمال اصمعی اور سابق ڈین فارمیسی ڈپارٹمنٹ جامعہ کراچی ڈاکٹر تسنیم احمد شامل تھے ۔ جبکہ نظامت کے فرائض جماعت اسلامی کراچی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن عنایت اسماعیل ادیب نے انجام دیے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...