Tuesday, October 27, 2020
Home Trending شہرکی دیواروں سے نفرت انگیز نعرے مٹانے کی مہم کا آغازکردیا گیا

شہرکی دیواروں سے نفرت انگیز نعرے مٹانے کی مہم کا آغازکردیا گیا

354310studentPHOTOSAYESHAMIREXPRESS1332532727650640x480320x180کراچی، شہرقائدکی دیواروں پر نفرت انگیز نعرے اور عوامی اشتہارات مٹانے کے لیے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ کراچی کے فنکاروں نے شہر کو سنوارنے کی ٹھان لی ہے ۔ شہر کراچی کی دیواریں جو کچھ عرصے پہلے تک نفرت آمیز مواد ، سیاسی نعروں اور اشتہارات کا بوجھ اٹھائے کھڑی تھیں ، اب شوخ رنگوں ، آرٹ اور امن کی زبان بولنے لگی ہیں ۔ شہر کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور فری لانس فنکاروں نے’’میں کراچی ہوں پراجیکٹ ‘‘کے تحت انہیں خوبصورت بنانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے ۔ دیواروں پر پھول پتیاں ، ٹرک آرٹ ، سٹینسلز اور سینریاں بنائی گئی ہیں جبکہ پبلک مسیجز اور کراچی سے محبت کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔ فنکاروں کی انتھک محنت نے ان دیواروں کو چار چاند لگا دئے ہیں ۔ شہری ان دیواروں کو دیکھنے کے لئے ٹھہر جاتے ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر بنوا کر تعریفیں کرتے نہیں تھکتے ، لیکن کسی نے گٹکا کھا کر تھوکنے کا شوق یہاں بھی پورا کر ڈالا جس سے فنکاروں کو مایوسی تو ہوئی لیکن انہوں نے پھر بھی ہمت نہ ہارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امن کا پیغام پھیلاتے اور امن ومحبت کے رنگ بکھیرتے ان فنکاروں کو شرپسندانہ سوچ سے بچانے کے لئے انہیں متعلقہ تھانے کی جانب سے سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں ایم ٹی خان روڈ کی دیواروں کا نقشہ سنوارنے کے بعد دوسرے مرحلے میں ائیرپورٹ اور اطراف کی دیواریں نکھاری جائیں گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...