Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت ماضی کے مشہور مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کا شکار

ماضی کے مشہور مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کا شکار

formercomedystarmajidjahangirinneedoffinancialandhealthsupport14438202058983320x180کراچی، پچاس برس سے فنون لطیفہ سے منسلک پاکستان کے عظیم سابق مزاحیہ فنکار ماجد جہانگیر صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اپنے پرانے دو کمروں کے اپارٹمنٹ کے ایک کونے میں بیٹھے سراسر اداسی کے ساتھ 64 سالہ اداکار کے پاس زندگی کے بارے میں وضاحت کرنے کے لئے بہت کچھ ہے۔ ماجد جہانگیر نے اپنے کیرئر میں متعدد تمغے اور ایوارڈ حاصل کیا، انہوں نے 80 کی دہائی میں مشہور زمانہ ٹی وی کامیڈی شو ففٹی ففٹی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ یہ مشہور ڈرامہ 1979 سے 1985 تک نشر کیا گیا۔ماجدجہانگیر نے چار پاکستانی فلموں کے ساتھ 35 سے زائد اسٹیج شو اور ریڈیو ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے، لیکن موجودہ دور میں ان کے لئے زندگی بسر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں 20 سال سے زائد عرصہ تک پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے لئے کام کیا۔مزاحیہ اداکار کو ان دنوں سنگین صحت کے مسائل اور سنگین مالی مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے کھوکھلے وعدوں سے ناخوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے مرنے کے بعد میری صلاحیتوں اورشخصیت پرقصیدے سنانے والے اگرمیری زندگی میں ہی کچھ کردیں تومیرے لیے فائدہ مند ہوگا، مجھے آج لوگوں کی دعا اورسپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔آج میں اپنی بیماری کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچارہوں، جو جمع پونجی تھی وہ اپنے علاج ومعالجے پرخرچ کرچکا ہوں لیکن حکومت کی طرف سے میری مدد کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، جس پربے حدافسوس ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...