پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ہرشل گبز نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی کنگز اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگی، چیمپئن کو چیمپئن بنانا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پی ایس ایل میں شامل ہوا ہو، پی ایس ایل میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے، دیگر لیگ کے ساتھ بھی منسلک رہ چکا ہوں لیکن اس لیگ کے معیار کے بارے میں جو سنا ہے اس سے میرے جوش وخروش میں اضافہ ہوا ہے، پی ایس ایل کا شمار بڑی لیگز میں ہوتا ہے۔
کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ہرشل گبز کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں جو کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، امید ہے ورلڈ کلاس بیسٹمین اس سال بھی اپنی کارکردگی کو دہرائیں گے۔ ہرشل گبز نے کہا کہ محمد عامر اور شرجیل خان نے بے حد متاثر کیا ہے، یہ کھلاڑی کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔