Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ملائشین پام آئل پاکستانی فوڈ انڈسٹری کااہم جزہے،قونصل جنرل

ملائشین پام آئل پاکستانی فوڈ انڈسٹری کااہم جزہے،قونصل جنرل

9-11-2016-aکراچی، ملائشیاء کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمدنے کہا کہ ملائشیاء اور پاکستان کے مابین مثالی تعلقات قائم ہیں ۔پاکستانی جامعات بالخصوص جامعہ کراچی کا ملائشین پام آئل بورڈ سے اشتراک لائق تحسین ہے۔مجھے امید ہے کہ یہ اشتراک آئندہ بھی جاری رہے گا۔پام آئل ملائشیاء میں کافی مقبول ہے مگر پاکستان میں لوگ اس کی اہمیت وافادیت سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے باوجود اس کے ملائشین پام آئل پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کا ایک اہم جز ہے ،ملائشین حکومت پاکستان کو بہترین معیار کا پام آئل درآمد کرتاہے ۔مجھے امید ہے کہ مذکورہ پروگرام سے پاکستانی اساتذہ اور طلبہ کو ملائشین پام آئل کی اہمیت وافادیت سے متعلق بھر پور آگاہی ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار بعنوان: ’’پام آئل کے صنعتی ،صحت اور معاشی فائدے ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے جامعہ کراچی اور ملائشین پام آئل بورڈ کے اشتراک سے پروگرام منعقد کرنے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر ،پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین ،پروفیسر ڈاکٹر اسد سعید اور پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے ملائشیاء کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمد کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائشیاء کے مابین دوستانہ تعلقات استوار ہیں اور مذکورہ اکیڈمک اور انڈسٹریز کے مابین اشتراک سے پروگرامز کے انعقاد سے ان تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...