Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت فنڈز کی عدم دستیابی ، ملیرفلائی اوور کا تعمیراتی کام معطل

فنڈز کی عدم دستیابی ، ملیرفلائی اوور کا تعمیراتی کام معطل

Malir Fly overاہم شاہراہ فیصل پر ملیرہالٹ اور ملیرپندرہ کے فلائی اوورز کے تعمیراتی کام بند ہونے کی وجہ جہاں فنڈز کی عدم دستیابی بتائی جاتی ہے وہیں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فلائی اوورز کے تعمیراتی لاگت میں اضافہ کی منظوری بھی تاخیر کا سبب بنی ہے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری کے لیے ڈیڑھ دوماہ سے کوشش کی جارہی ہے بعض ذرائع کہتے ہیں کام بند ہونے کی اصل وجہ یہی ہے واضح رہے کہ ملیرہالٹ پر لاگت کا تخمینہ 47کروڑ اور ملیرپندرہ پر53 کروڑ روپے ہے ذرائع کا کہنا ہے ملیرپندرہ کے کام میں پل کا ڈبل ٹریک ہونے کی وجہ سے اس کی کاسٹ میں اضافہ ہوا ہے یہ کاسٹ بڑھ کر 80 کروڑ روپے تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں اسی طرح ملیرہالٹ کی لاگت میں بھی اضافے کے اطلاعات ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی رﺅف اختر فاروقی لاگت میں بہت زیادہ اضافے کے حق میں نہیں ہیں واضح رہے کہ ان منصوبوں پر حکومت سندھ کی جانب سے دو سہ ماہی کے فنڈز ریلیز نہ ہونے کے باعث متعلقہ ٹھیکیدارکمپنیوں نے کام بندکردیئے ہیں لیکن ذرائع دوسری وجہ ان کے نظرثانی شدہ پی سی منظور نہ ہونابتاتے ہیں تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ جو بھی وجوہات ہوں انہیں حکومت سندھ کے ذمہ داران کو عوام کے سامنے لانا چاہیئے اور جو بھی اس میں قصووار ہو اسے سزادی جائے میٹنگز اور نوٹسز جاری کرنے کے بجائے فلائی اوورز کے تعمیراتی کام کو جلد بحال کیا جائے یہ شہر میں حکومت سندھ کے اس وقت زیرتعمیر سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے ہیں لیکن متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کی عدم دلچسپی بھی ہے کیونکہ بعض ٹھیکیدار وں نے بیک وقت کے ایم سی میں کئی کام ایک ساتھ لے رکھے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...