Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

میئر کراچی کے پاس اختیارات نہیں تھے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام...

اسٹیل مل کی نجکاری، ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی کا اعلان

حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے...

ملیر میں جوئے کے اڈے پر دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک، 15 زخمی

 Pakistan-Karachi-LocalGovernment-Administrators_7-19-2013_110132_lکراچی، ملیر کے علاقے داؤد گوٹھ میں نامعلوم ملزمان جوئے کے اڈے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ایک درجن سے زائد زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جناح اسپتال کی شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں 16 زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ ایک زخمی بچہ کی حالت تشویشناک ہے تاہم زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھیوں نے منا بروہی کے جوئے کے اڈے پر دستی بم پھینکا جب کہ منا بروہی کا تعلق بابالاڈلہ گروپ سے ہے اور دستی بم سے حملہ دونوں گروپوں کے درمیان پائی جانے والی رنجش کا نتیجہ لگتا ہے۔

Open chat