Friday, January 22, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پاکستان کا وفادار اسرائیل تسلیم نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علما اسلام کے  سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کا...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور علی زیدی میں تلخ کلامی

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر علی زیدی میں تلخ کلامی، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر...

ن لیگ پر تنقید کے بعد حکومت نے بجلی مہنگی کردی

 وفاقی وزارت بجلی کی پوری ٹیم نے پریس کانفرنس میں ن لیگ کی سابقہ حکومت پر شدید تنقید کے بعد بجلی کی قیمت میں...

ریلی اور میچ کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام

شہرقائد کے باسیوں کو بد ترین ٹریفک جام کا سامنا، ذرائع کے مطابق آج 21 جنوری بروز جمعرات کو جمعیت علما اسلام کے اسرائیل...

ملیر میں فائرنگ کا ڈرامہ، وکیل قتل کی واردات میں ملوث ہے۔ ڈی ایس پی لانڈھی

Crimeکراچی، ملیر میں قتل کے مقدمہ میں مبینہ طور پر گرفتاری سے بچنے کے لئے مقامی وکیل نے کار پر فائرنگ کا ڈرامہ رچا دیا اور ایمبولنس میں لیٹ کر اسپتال پہنچ گیا، ڈاکٹرز گولی تلاش کرتے رہے۔کراچی کے علاقے ملیر سے آج صبح خالد رحیم ایڈووکیٹ کو ریسکیو ورکرز نے جناح اسپتال پہنچایا، جسے فوری طور پر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں متعلقہ عملہ اس ممکنہ زخمی کی جان بچانے کےلئے معمول کے مطابق حرکت میں آگیا۔ مگر علاج کریں کہاں؟کیونکہ مذکورہ شخص کے جسم پر کوئی زخم تھا اور نہ کسی جگہ سےخون نکل رہا تھا، پولیس کے مطابق وکیل کے بازو کی شرٹ پھٹی ہوئی تھی، جس پر معاملہ ایم ایل او کے سپرد کردیا گیا۔ میڈیکو لیگل آفیسر کے مطابق خالد رحیم کو گولی نہیں لگی۔ خالد رحیم کے مطابق گھر سے ملیر کورٹ جاتے پر ملیر ندی کے ویران مقام پر ان کی کار پر تین گولیاں ماری گئیں۔ شرافی گوٹھ پولیس کے مطابق وکیل کی کار کے گیٹ کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے۔ڈی ایس پی لانڈھی علی محمد کھوسو کے مطابق فائرنگ کی کہانی سنانے والا وکیل خالد قتل کی واردات میں ملوث ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ وکیل اور سی آئی ڈی میں تعینات ان کے بھائی طاہر نے کورنگی میں کنٹونمنٹ کے فٹ پاتھ پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ان کے گھر کے باہر تجاوزات ختم کرنے کے لئے آنے والی ٹیم پر ملزمان نے فائرنگ کردی تھی، جس سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ مقدمے میں دونوں بھائی مطلوب ہیں اور وہ آج اس مبینہ واقعہ کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ کی چھان بین کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat