Friday, October 30, 2020
Home Trending قوم فسادی عناصر کو مسترد کرکے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے، صدر...

قوم فسادی عناصر کو مسترد کرکے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے، صدر ممنون حسین

Mamnoon Hussainکراچی،        صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ اختلافات کے حل کا پلیٹ فارم سڑکیں اور چوراہے نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے ایوان ہوتے ہیں اور توقع ہے کہ آئین اور جمہوری روایات سے باہر نکل کر باتیں کرنے والے قومی دھارے میں واپس آئیں گے۔

کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہوجائے جبکہ قوم فسادی عناصر کو مسترد کرکے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے تاکہ خوشحالی کے دروازے کھل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد انتشار نہیں بلکہ قوم کے اعتماد کو بحال کرنا ہے خوشی ہے کہ اختلافات کے خاتمے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا گیا اور توقع ہے کہ سیاسی بحران کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اختلافات کے حل کا پلیٹ فارم سڑکیں اور چوراہے نہیں بلکہ پارلیمٹ کے ایوان ہوتے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ آئین اور جمہوری روایات سے باہر نکل کر باتیں کرنے والے قومی دھارے میں واپس آئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...