عورت مارچ کے جواب میں مرد مارچ کا اعلان

کراچی: عالمی یوم خواتین کے موقع پر عورت مارچ کے جواب میں مرد مارچ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جو 24 مارچ کو کراچی میں نکالا جائے گا۔ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاکستان کے بڑے شہروں میں خواتین نے اپنے حقوق کیلئے ریلیاں نکالیں جنہیں عورت مارچ کا نام دیا گیا۔ اس مارچ میں خواتین نے ایسے مضحکہ خیز اور ذو معنی نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے کہ پاکستان کے سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان امڈ آیا۔ لوگوں نے نہ صرف ان پلے کارڈ کی مذمت کی بلکہ کچھ منچلوں نے مردوں کے حقوق کیلئے مرد مارچ کے انعقاد کا بھی اعلان کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top