Wednesday, October 28, 2020
Home Trending منشیات اورکچی شراب بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

منشیات اورکچی شراب بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

sindh governmentحکومت سندھ نے صوبے بھر میں کچی شراب اور منشیات فروخت کرنے والے گروہوں کے خلاف منظم انداز میں کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے لیے ایکسائز پولیس کوہدایات جاری کردی گئی ہیں، اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمارچاو¿لہ کی صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحیٰ کے اجلاس میں کیا گیاجس میں محکمہ ایکسائز اور ایکسائز پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں متعلقہ افسران نے صوبائی وزیرایکسائز کوجرائم پیشہ عناصرکی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر مکیش کمار چاو¿لہ نے ایکسائز پولیس کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کے 6 اضلاع میں کچی شراب کی تیاری میں ملوث عناصرکوقانون کی گرفت میں لایا جائے جبکہ حیدرآباد سمیت دیگراضلاع میں بھی اس قسم کے غیر قانونی اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کی کی بیخ کنی کے لیے موثراقدامات کیے جائیں کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، حیدرآباد میں کچی شراب کے پینے سے ہلاکتیں افسوس ناک عمل ہے اس طرح کے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں ہیں، انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں نظر رکھیں اور اس طرح کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف فوری طور پر ایکسائیز پولیس کو آگاہ کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...