منگھو پیر انویسٹی گیشن پولیس نے منگھوپیر سے 12 روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان کو گڑھی یاسین سے بازیاب کرالیا ہے، پولیس نے 1 اغواء کار کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
منگھوپیر پولیس نے بتایا کہ مغوی 16 سالہ امام دین کو 12 روز قبل اغواء کیا گیا تھا، امام دین کو اندرونِ سندھ گڑھی یاسین میں زنجیروں سے باندھ کر رکھا ہوا تھا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مغوی امام دین کو باحفاظت بازیاب کرلیا اور 1 اغواء کار سکندر کو گرفتار کرلیا ہے۔