Thursday, October 29, 2020
Home Trending منگھوپیر میں تحریک انصاف کا دھرنا، سینکڑوں کارکنان کی شرکت

منگھوپیر میں تحریک انصاف کا دھرنا، سینکڑوں کارکنان کی شرکت

(Dharnaرپورٹ نوراسلام )منگھوپیر میں پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا، سینکڑوں کارکنان کی شرکت، دھرنے کے مظاہرین گونواز گو کے نعرے۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر نیوناظم آباد کے قریب شام 6 بجے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آزادیءمارچ کے شرکاءپر تشدد کا خلاف اورعمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کارکنان نے شرکت کی اورعمران خان زندہ باد گونواز گو کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے دلدارشاہ صدر گڈاپ ٹاﺅن نے کہا کہ خون کے آخری قطرے تک حکومت کے خلاف جدوجہد کرینگے، پاکستان تحریک انصاف قوم کو نیا پاکستان کا تحفہ بہت جلد دے گی۔

پی ٹی آئی گڈاپ ٹاﺅن کے وائس پریزیڈنٹ نورمحسود، نائب صدر گروپ شیر حسن، عطااللہ ایڈوکیٹ پی ٹی آئی لیبر ونگ کراچی کی عاصمہ رضوی ودیگر نے اپنے خطاب میں منگھوپیر میں سینکڑوں کارکنان کو دھرنے میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے چپے چپے میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے اوریہی وجہ ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔عمران خان کی ایک آواز پر پاکستان کے تمام شہروں میں دھرنے دے کر ثابت کرسکتے ہیں کہ عوام میں پاکستان تحریک انصاف مقبول جماعت ہے الیکشن میں دھاندلی کرواکر مینڈیٹ چرایا گیا لیکن عوام سڑکوں پر نکل آئی اور انشاءاللہ بہت جلد کرپٹ اورافسردہ نظام سے عوام کو نجات ملے گی اورقوم کو نیا پاکستان کا تحفہ جلد ملیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...