Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، 7 مغوی، اغوا کار فرار

منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، 7 مغوی، اغوا کار فرار

crimeمنگھوپیر میں پولیس نے اغوا کاروں سے مقابلے کے بعد 7 مغویوں کو بازیاب کرالیا ، اغوا شدہ افراد فیکٹری ملازم تھے، جنہیں آفس وین سے اغوا کیا گیا تھا۔ایس ایس پی ڈسڑکٹ ویسٹ عرفان بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ تمام افراد فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں، جنہیں تاوان کے لیے گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔ سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے نے بتایا کہ منگھوپیر سے اغوا ہونے والے ملازمین ہائی ایس کے ذریعے بلوچستان میں واقع فیکٹری سے واپس کراچی آرہے تھے۔ احمد چنائے کے مطابق اغواکار ہائی ایس وین کو نادرن بائی پاس پر چھوڑ کر مغویوں کو ساتھ لے گئے تھے، پولیس کارروائی کے دوران اغواکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...