Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خداداد کالونی ،گودام کی بالائی منزل پر آتشزدگی

خداداد کالونی میں گودام کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ، ریسکیو ذرائع...

نکاسی کی 936 میں سے781شکایات کا ازالہ کردیا،واٹربورڈ

واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ...

ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائد

ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے تمام ڈپٹی...

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری، کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ویو پر تین کلو میٹر...

پاکستانی آم ’برج الخلیفہ‘ دبئی پہنچ گیا، بہتر معیار کی وجہ سے قیمتیں بھی بلند

mango1
کراچی: پاکستانی آم کی پہلی کھیپ دبئی کی مارکیٹ میں پہنچ گئی ہے۔ لکڑی کی پیٹیوں پر پابندی کی وجہ سے پہلی مرتبہ تمام کنسائمنٹ گتے کے کارٹن پر مشتمل ہے جس میں معیار بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستانی آم دبئی کی منڈی میں تاریخ کی سب سے بلند قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔ دبئی کی ہول سیل مارکیٹ میں عالمی معیار کی پیکنگ کی وجہ سے پاکستانی آم کو ہاتھوں ہاتھ لیا جارہا ہے جبکہ ریٹیل کی سطح پر بھی پاکستانی آم کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پاکستانی آم کی 7کلو گرام وزن کا باکس 28سے 29درہم میں فروخت ہورہا ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ وحید احمد کے مطابق پاکستانی آم کو دبئی کی منڈی میں سیزن کے آغاز پر یہ قیمت پہلے کبھی نہیں ملی۔ اس سال اضافی قیمت ملنے کی بنیادی وجہ پاکستانی آم کی عالمی معیار کی پیکنگ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 20مئی سے ایکسپورٹ کے آغاز سے اب تک پاکستان سے 1900ٹن آم برآمد کیا گیا ہے جس میں سے 900ٹن آم متحدہ عرب امارات کو ایکسپورٹ کیا گیا

Open chat