منگھوپر کے رہائشی لینڈ مافیا کے کےخلاف میدان میں آگئے، علاقے کے سماجی رہنما اول خان کی قیادت میں لینڈ مافیا کےخلاف مظاہرہ، اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ لینڈ مافیا پولیس کی سرپرستی میں زمینوں پر قبضوں میں مصروف ہے، متعدد بار لینڈ مافیا کےخلاف درخواستیں دے چکے لیکن پولیس کارروائی سے گریز کررہی ہے، اعلیٰ حکام پولیس اور لینڈ مافیا کے گٹھ جوڑ سے عوام کو نجات دلائیں