Saturday, October 24, 2020
Home Trending تھرمیں گندم کی تقسیم میں خوردبرد ہوئی، منظور وسان کا اعتراف

تھرمیں گندم کی تقسیم میں خوردبرد ہوئی، منظور وسان کا اعتراف

SindhHomeMinisterManzoorWasanوزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان نے تسلیم کیا ہے کہ تھر میں گندم کی تقسیم میں خورد برد ہوئی ہے۔ ا±ن کا کہنا ہے کہ اِس میں مقامی انتظامیہ کی غلطیاں زیادہ ہیں،ہوسکتا ہے کہ سندھ حکومت کی بھی غلطی ہو۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہناتھا کہ آصف زردای نے مجھے مٹھی میں انکوائری کے لئے بھیجا تھا، تاکہ لوگوں کی پریشانی کا جائزہ لوں، انکوائری سے معلوم ہواکہ صرف 5 لاکھ جانوروں کو ویکسین دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھا چھرو میں زیادہ اموات ہوئی ہیں اور وہاں لوگوں کا خیال نہیں کیا گیا، گندم کی تقسیم میں بھی خورد برد ہوئی ہے، جس میں مقامی انتظامیہ کی غلطیاں زیادہ ہیں، ہوسکتا ہے کہ سندھ حکومت کی بھی غلطی ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں اِن تمام غلطیوں کی نشاندہی کروں گا اور جتنا بھی بڑا افسر ہو اس کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...