Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت جیلوں میں ترقی اور تبادلوں کے دوران میرٹ کو ہرصورت مدنظر رکھاجائے،...

جیلوں میں ترقی اور تبادلوں کے دوران میرٹ کو ہرصورت مدنظر رکھاجائے، منظور وسان

SindhHomeMinisterManzoorWasanسندھ کے وزیربرئے جیل خانہ جات، انسدد بدعنوانی اورمعدنیات ومعدنی ترقی کے وزیرمنظور حسین وسان نے آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو جیلوں کے سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ رکھنے کی ہدایت کے ساتھ کہا ہے کہ اچھی کارکردگی اوربہتر نتائج کے حصول کیلئے سندھ کی جیلوں میں ترقی، تقرری اور تبادلوں کے دوران سنیارٹی میرٹ کو ہرصورت مدنظر رکھاجائے۔ میرٹ اورسنیارٹی میں کسی کے ساتھ ناانصافی کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیرمنظور وسان نے ہدایت کی کہ افسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کی تیاری کے دوران سال بھر کی کارکردگی کو مدنظر رکھا جائے اور اسے رپورٹ میں ظاہر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی ہیں کہ فرائض کے اعلیٰ معیار، اہلبیت اورکارکردگی دکھانے والے افسران کو حساس نوعیت کی ڈیوٹیوں پر تعینات کیا جائے تاکہ اچھے افسران کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپوراظہار کا موقع مل سکے اور جیلوں کی سیکیورٹی اور نظم و نسق میں نمایاں بہتری آسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...