Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت قیدیوں کو علاج معالجے کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں، منظور...

قیدیوں کو علاج معالجے کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں، منظور وسان

SindhHomeMinisterManzoorWasanسندھ کے جیل خانہ جات ‘ انسدادِ بدعنوانی اور معدنیات و معدنی ترقی کے وزیر منظور حسین وسان نے ملیر جیل کے قیدیوں میں ھیپاٹائٹس ‘ ڈینگی ‘ خارش ‘ جلدی و دیگر امراض پھیلنے© اور ادویات کی عدم فراہمی کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر کو جواب دہی کیلئے اپنے دفتر طلب کرلیا ہے ‘ جبکہ سیکریٹری صحت سندھ ‘ اسپیشل سیکریٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو درکار ادویات اور علاج معالجے کی فوری اور بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔ صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے جیل حکام کو اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ جیلوں میں درکار طبی عملے اور طبی سامان کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔ اسیروں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ جیلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی کڑی نگرانی کی جائے ۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ ایسے قیدی جو اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں اور کسی ضابطے کی کارروائی کے سبب رہائی سے محروم ہیں کی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ فوری اقدامات کے ذریعے ان کی رہائی ممکن بنائی جاسکے ۔صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے لیڈی کانسٹیبل کو جیل سپرنٹنڈنٹ نوشہرو فیروز کے مبینہ ہراساں کئے جانے کے باعث ایس ایم ایس کی خبر کا بھی سخت نوٹس لیا ہے اور مذکورہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو جواب دہی کیلئے دفتر آنے کا حکم دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...