Friday, October 23, 2020
Home Trending اداکار مقصود حسن رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

اداکار مقصود حسن رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

 MaqsoodHassanریڈیو، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار مقصود حسن گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔ ان کی عمر67 سال تھی، ادکاری اور صداکاری کے شعبہ میں سینئر ترین ادکاروں میں ان کا شمار ہوتا تھا، منی باجی اور اور مقصود حسن نے ریڈیو پاکستان کراچی کے بچوں کے پروگرام سے شہرت حاصل کی، انھوں نے ریڈیو پاکستان کے اسٹوڈیو نمبر 9 سے کئی ڈراموں میں صداکاری کی، ادکار محمد علی(مرحوم) مقصود حسن کے دیرینہ دوستوں میں سے تھے، انھوں نے معروف ڈرامہ نگار خواجہ معین الدین (مرحوم) کے بیشتر ڈراموں میں کام کیا اور ان کے ادارے سے تربیت حاصل کی۔

وہ 50 سال تک ادکاری اور صداکاری کے شعبہ سے وابستہ رہے، مقصود حسن نے دنیا بھر کا سفر کیا وہ طویل عرصے بیروت میں بھی مقیم رہے جہاں وہ زخمی بھی ہوئے تھے اور پھر پاکستان واپس آگئے۔
فنکار برادری میں سب سے زیادہ مقبول ترین شخصیت تھے، سب ہی ان سے بہت محبت کرتے تھے،اپنی بہن منی باجی کے انتقال کے بعد وہ بہت افسردہ رہنے لگے، منی باجی سے بہت زیادہ پیار کرتے تھے، چھوٹے قد کے اس بڑے فنکار نے جو شہرت حاصل کی وہ بہت کم فنکاروں کو ملی، 6 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، مقصود حسن کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر غزالی مسجد سوک ویو حسن اسکوائر میں ادا کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...