کراچی، ماڑی پورمیں پولیس کے مبینہ مقابلے کے دوران دوملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ مقابلے کے دوران ایس ایچ اوکلاکوٹ شدیدزخمی ہوگئے،نجی چینل کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کاتعلق لیاری گینگ وارسے تھادونوںملزمان کچھ عرصے قبل ہی مشرف کالونی منتقل ہوئے تھے،مارے گئے ملزمان کی شناخت غلام اکبرعرف گلابواورشہبازعرف شبوکےنام سے کی گئی ہے، جومنشیات فروش تھے،ہلاک ملزمان کے خلاف موچکومیں کوئی مقدمات درج نہیں،پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ایس ایچ اوکی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے،ہلاک ملزمان لیاری کےرہائشی تھے