ماڑی پور روڈ تعمیراتی کام کے باعث 9 فروری سے 45 روز کے لئے بند رہے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈ گلبائی چوک سے ہاکس بے سائیکل چورنگی تک بند رہے گی، گلبائی چوک سے ٹرک اڈہ جانے والی ٹریفک کو ہونڈا کٹ سے پراچہ برج بھیجا جائے گا۔ پولیس ٹریننگ کالج کے پاس ریمپ سے حب ریور روڈ سے براستہ سپارکو روڈ سے ٹرک اڈہ تک جاسکتے ہیں، سائیکل چورنگی سے گلبائی جانے کے لیے سپارکو روڈ سے حب ریور روڈ براستہ سورتی قبرستان نیا کٹ کا راستہ استعمال کریں گے جبکہ سائٹ ایریا جانے والی ٹریفک سپارکو کٹ سے دائیں جانب حب ریور روڈ اور مواچھ گوٹھ کا راستہ استعمال کرے گی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک کو 45 روز کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے بند رکھا جارہا ہے، اس دوران کسی بھی قسم کی ٹریفک کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔