Saturday, October 31, 2020
Home Trending معروف شاعر سرشارصدیقی شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے

معروف شاعر سرشارصدیقی شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے

286381-Sarshadsiddiqui-1410127712-135-640x480معروف شاعر سرشار صدیقی طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمرمیں گزشتہ روزانتقال کرگئے۔سرشار صدیقی 1926کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد بھارت سے ہجرت کرکے کراچی میں مستقل سکونت اختیا کی۔ سرشار صدیقی منفرد لب و لہجے اور شعری اسلوب کی وجہ سے الگ شناخت رکھتے تھے۔ مرحوم نے دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ سرشارصدیقی کی شاعری کے 8مجموعے منظر عام پرآئے جبکہ 5نثری کتابیں بھی شائع ہوئیں۔
مرحوم کو حکومت پاکستان نے ان کی ادبی خدمات پر 2011میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔ مرحوم سرشارصدیقی نے سوگواران میں ایک بیٹااور بیوہ کوچھوڑا ہے۔ اتوارکی شب گلستان جوہرمیں مرحوم کی نماز جنازہ اداکی گئی جس میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے نائب صدر محمود احمدخان، اقبال لطیف، رسا چغتائی ، انور شعور، پروفیسرانوار احمدزئی، پروفیسر اوج کمال سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...