کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت میرج ہالز ایسوسی ایشنز کے عہدے داروں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ شادی ہالز میں کھانے کے لئے ٹیبل سروس اور بوفے کی اجازت نہیں، مہمانوں کو کھانا صرف ڈبوں میں فراہم کیا جائے۔ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات دیں کہ وہ یقینی بنائیں کہ ایس او پیز پر پوری طرح عمل درآمد ہو، جو میرج ہالز عمل نہ کریں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ کمشنر کراچی نے وفد کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد پر زور دیا۔