Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے امریکی صدر اوبامہ ڈاکٹرعافیہ کو رہا کریں،حاجی مسعودپاریکھ

امریکی صدر اوبامہ ڈاکٹرعافیہ کو رہا کریں،حاجی مسعودپاریکھ

22-10-2016-aکراچی معروف سماجی رہنما اور میمن خدمت فورم کے چیئرمین حاجی مسعود پاریکھ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا امریکی قید میں چودہواں سال گزررہا ہے جو پوری قوم کیلئے دکھ اور تکلیف کاباعث ہے۔ پوری پاکستانی قوم ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی سول سوسائٹی بے گناہی کی بنیاد پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اوروطن واپسی کا مطالبہ کررہی ہے جو انصاف پر مبنی نہایت سنجیدہ معاملہ ہے جس کا امریکی اور پاکستانی حکومتوں کو نوٹس لینا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر 86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کے 35 ویں دن ڈاکٹر عافیہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔علامتی بھوک ہڑتال کیمپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کا قوم کی بیٹی سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ حاجی مسعود پاریکھ نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی امریکی اور پاکستانی عوام کے درمیان ہم آہنگی کا سبب بنے گی اور پاکستانی قوم کیلئے امریکی عوام کی طرف سے بڑا تحفہ ہوگی۔ امریکی صدر باراک اوبامہ اپنی مدت کی تکمیل سے قبل عالمی سول سوسائٹی کی اپیلوں پر ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرکے اسلامی اور مغربی دنیا کے درمیان قائم خلیج کو ختم کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...