Thursday, October 22, 2020
Home Trending لیاقت آباد کے مکان سے برآمد معصوم کلیاں در بدر

لیاقت آباد کے مکان سے برآمد معصوم کلیاں در بدر

madarsa-girls-new_11-26-2014_166936_lشہرقائد میں در بدر، مدرسے کی بچیوں کو انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ تصدیق کے بعد والدین کے سپرد کیا جائے گا، تماشا بننے والی بچیاں خوف کاشکار ہیں۔ دوسری جانب بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مدرسے سے ملنے والی بچیوں کی کفالت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے بازیاب ہونے والی بچیوں سے ملاقات کی، بعد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کی کفالت بیت المال کرے گا،بچیوں کو لینے کیلئے آنے والے والدین کو آمد و رفت کے اخراجات بھی ادا
معصوم کلیاں دربدر ہیں،پریشان ہیں کہ ان کے ساتھ ہوکیا رہا ہے،کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے ایک مکان سے پولیس نے بر آمد کیں 26 بچیاں،یہ بچیاں ہیں کون ؟؟ اور معاملہ ہے کیا ؟؟روشن چہرے، لبوں پر ہلکی سی مسکان اور آنکھوں میں سوال کہ یہ ہوکیا رہا ہے،زبان بند ہے،معصوم کلیاں اردو سے ناواقف ہیں اس لئے اپنے بارے میں کچھ زیادہ بتانہیں پارہیں، بتاتی ہیں تو بس اپنا نام اور علاقہ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ بچیاں باجوڑ کے علاقے اکھوک کھنڈ سے تعلق رکھتی ہیں،ان کو باجوڑ سے لانے والی حمیدہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی ان بچیوں کو دینی تعلیم کے لئے لایا گیا تھا جو جمشید روڈ نمبر 1پر واقع مدرسے میں زیر تعلیم تھیں،بچیوں کے رشتہ دار بھی ان سے ملنے پہنچنے لگے ہیں۔ حمیدہ خاتون نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ ایوب صدیقی نے اس سے ساڑھے 3 لاکھ روپے قرضہ لیا تھا کچھ رقم واپس کردی اور باقی کی واپسی کے لئے یہ بچیاں ان کے گھر میں چھوڑی تھیں، یا تو قرضہ واپس کرو یا ان بچیوں کی کفالت کرو۔
دریں اثنا ایم کیو ایم کے رہنما رﺅف صدیقی، ننھی منی گڑیوں کے لئے لائے انہی جیسی خوبصورت گڑیاں، تحائف کیا ملے، پریشان چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...