Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

یوم یکجہتی کشمیر پر سوشل میڈیا پیغامات

kashmir
دیا خان بلوچ کہتی ہیں
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، میری دعا ہے کہ وہ دن جلد آئے جب کشمیر آزاد ہو۔آمین

 

ابو ہریرہ کہتے ہیں
خون مسلم اتنا ارزاں تو نہ تھا۔

 

ارم فاطمہ کہتی ہیں
کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کی ایک ایسی تاریخ ہے جس میں قربانیوں کا لامحود سلسلہ نی جانے کب تک جاری رہے گا۔
اہل کشمیر کو سلام اور اقوام عالم اور بالخصوص پاکستان کے ارباب اختیار کو ان کی بےحسی پہ سلام
اللہ جلد وہ دن لائیں کہ کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہو، آمین

 

نوشین سعد کہتی ہیں
آج بیٹی صبع سے بیٹی چیٹیاں کلاٸیاں گانا فل والیم میں لگا کر چاچو کی شادی کیلیے ڈانس سیکھ رہی ہے کب سے بیٹا کہہ رہا تھا کشمیر ڈے پر کچھ لکھدیں آج سکول میں پروگرام ہے اور میں سوچ رہی ہوں کشمیر ڈے پر پچھلے پانچ سالوں سے کچھ خاص اقدام نہیں ہوا تو میں کیا لکھوں کیا خیال ہے یہ لکھوں؟

 

’’یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت‘‘ ہم نہیں اہل جنت۔۔۔ہماری اپنی بیٹی۔۔لٹ گئی۔۔۔ہمارے اپنے بیٹےکٹ رہے۔۔ہمارے ووٹ بکتے ہیں۔۔ہم بھارتی تہذیب کے ڈراموں سے سیکھ رہے ہیں۔۔ مگر ہمارے ضمیر سو رہے ہیں۔۔۔ بھئی معذرت ہم سے جھوٹ نہیں بولا جاتا ہم اپنی عادتیں نہیں بدل سکتے تو ہمیں کوئی حق نہیں کشمیر پر بات کرنے کا۔

 

افسانہ مہر کہتی ہیں
قائد اعظم نے فرمایا تھا ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔۔۔اب اگر کسی کی اپنی شہ رگ پہ دشمن کی گرفت ہو اور وہ آرام سے سوتا رہے ۔۔۔کیا وہ عاقل کہلائے گا ؟ یا غافل قرار پائے گا ۔۔۔۔ذرا سوچیئے!

 

موسیٰ غنی کہتے ہیں
‏‏گرم ہوجاتا ہے جب محکوم قوموں کا لہو
تھر تھراتا ہے جہان چار سو رنگ وبو
مقبوضہ وادی میں ایک لاکھ جوانوں کا خون اس بات کا عزم ہے کہ قومیں لڑ کر جیتتی ہیں ، ہمت جوان ہونی چاہیے، لڑائیاں ہتھیار سے نہیں بہادری سے جیتی جاتی ہیں۔

 

علی رضا کہتے ہیں
کہتے ہیں کہ اگر کسی نے دنیا میں جنت دیکھنی ہو تو وہ کشمیر کو دیکھ لے اور بحیثیت مسلمان ہونے کے ہمارا پختہ عقیدہ اور یقین ہے کے جنت کبھی کسی کافر کی نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی ۔ہمارے حکمران تو کشمیر کو آزاد کرانے سے رہے اس لیے ہمیں ہی کچھ کرنا ہوگا کیونکہ سرسید احمد خاں نے فرمایا دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتی ہیں۔

 

محمد غنی کا کہنا ہے کہ
کشمیر پاکستان کے جسم کا ایک زخمی حصہ ہے، جس کا علاج کر کے ٹھیک کرنا ہوگا۔ اگر کاٹ دیا تو پورا جسم مفلوج ہو جائےگا۔

 

ہدایت الرحمن مصور نے اپنے پیغام میں لکھا
کشمیر صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ تحریک پاکستان کی جدوجہد کا باقی حصہ ہے ، اسے حاصل کیے بغیر پاکستان نا مکمل اور جدوجہد آزادی ادھوری ہے۔

 

علی حسن لکھتے ہیں
جہاں کشمیریوں کا خون گرے گا وہاں پاکستانی بھی اپنا خون پیش کریں گے۔

Open chat