Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے طلباء و طالبات گیس پیپرز کا سہارا نہ لیں، ناظم امتحانات میٹرک...

طلباء و طالبات گیس پیپرز کا سہارا نہ لیں، ناظم امتحانات میٹرک بورڈ

BISE-Karachiناظم امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے کہا ہے کہ میٹرک کے طلبہ و طالبات پانچ سالہ پرچوں کے بجائے نصاب کے مطابق امتحانات کی تیاری کریں ، انہوں نے کہا ہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گزشتہ برس کے مقابلے میں 20دن قبل نتائج کا اجراءکیا ہے تاکہ اس وقت دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلباءیکسوئی کے ساتھ پڑھائی کرسکیں۔ کمپیوٹرائزڈ اور دستی اندراج کے ساتھ ہم نے نویں جماعت کے نتائج کا اجراءکیا ہے تاکہ نتائج کی شفافیت برقرار رہے۔ طلباءآئندہ امتحان کیلئے پانچ سالہ پرچہ جات پر انحصار کرنے کی بجائے نصاب کے مطابق تیاری کریں۔ کیونکہ اب سوالات پانچ سالہ پرچوں کے بجائے پورے نصاب سے شامل کیے جائینگے، لہذا اساتذہ بھی نصاب کے مطابق تدریس دیں اور طلبا ءو طالبات گیس پیپرز کا سہارا نہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔لہذا نقل کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ حل شدہ پرچہ جات کا خاتمہ کیا جائے والدین ، اساتذہ اس سلسلے میں طلباءو طالبات کی رہنمائی کریں۔
ناظم امتحانات نعمان احسن نے نویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے تفصیلات جاری کیں جس کے مطابق جماعت نہم سائنس گروپ میں 136329طلباءو طالبات رجسٹرڈ ہوئے ، 134022طلباءوطا لبات امتحان میں شریک ہوئے ، 2307طلباءو طالبات غیر حاضر رہے۔ مجموعی طور پر 93787طلباءو طالبات پانچ پرچوں میں کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب% 69.98رہا، اس طرح چار پرچوں میں 21689طلباءو طالبات کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب16.18%، تین پرچوں میں 9799طلباءو طالبات کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 7.31%، دو پرچوں میں 4688طلباءو طالبات کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 3.50%اور ایک پرچہ میں 2344طلباءو طالبات کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 1.75%رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...