Thursday, October 29, 2020
Home Trending میٹرک ضمنی امتحانا ت، 11طلباء نقل کرتے ہوئے دھر لئے گئے

میٹرک ضمنی امتحانا ت، 11طلباء نقل کرتے ہوئے دھر لئے گئے

BISE-Karachiمیٹرک بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے ضمنی امتحانات 2014کے دوسرے روز صبح کی شفٹ میں انگلش پرچہ اول جنرل گروپ اور سائنس گروپ جبکہ شام کی شفٹ میں متفرق مضمون کمرشل جغرافیہ ، جغرافیہ اختیاری اور کلوتھنگ اینڈ ٹیکسٹائل
کے پرچے منعقد ہوئے ۔
اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن نے مختلف امتحانی مراکز کے سر پرائز دورے کئے چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن نے کمپری ہینسو اسکول GBSSعزیزآباد نمبر 8میں اپنے اچانک دورے کے دوران 6طلباءکو امتحان کے دوران رنگے ہاتھوں نقل کرتے ہوئے پکڑا اور ان سے نقل کا مواد ضبط کرتے ہوئے ضابطے کی کارروائی کیلئے ان کے کیسUFMکمیٹی کے سپرد کردئیے ۔
دوسری جانب بورڈ کی مقرر کردہ اسپیشل ویجیلینس ٹیموں نے بھی دورہ کرتے ہوئے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر اسکول کورنگی نمبر 3سے 5طلباءکو نقل
کرتے ہوئے پکڑا ۔
اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام سینٹر سپرنٹنڈنس اور ویجیلنس ٹیمیں امتحانی مراکز پر نقل کی روک تھام کو یقینی بنائیں امتحان کے دوران لا پرواہی ، غفلت برتنے والے اور امتحانی معاملات میں معاونت کرنے والوں کو بالکل برداشت نہیں
کیا جائے گا ۔
علاوہ ازیں ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا کہ بورڈ کی قائم کردہ ویجیلنس کمیٹیاں اور سینٹر سپرنٹنڈنس بغیر کسی تفریق اور دباﺅ کے امتحانی مراکز پر
اپنی کارروائیاں جاری رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر بورڈ میں قائم رپورٹنگ سیل میں اپنی رپورٹ جمع کرائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...