Tuesday, October 20, 2020
Home Trending میٹرک کے ضمنی امتحان 14نومبراورعملی امتحان 29 نومبر سے شروع ہونگے،...

میٹرک کے ضمنی امتحان 14نومبراورعملی امتحان 29 نومبر سے شروع ہونگے، ناظم امتحانات

 BISE-Karachiثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے ضمنی(نظری) ریگولر و پرائیویٹ (سائنس و جنرل گروپ ) امتحانات برائے سال 2014 کا انعقاد انشااللہ 14نومبر 2014 سے 26نومبر تک صبح9:00 سے 12:00اور دوپہر02:00 سے 05:00بجے کی شفٹ میں ہوگا۔ اور عملی امتحانات 29نومبر سے ہوگا۔ ریگولر و پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز نومبر کے پہلے ہفتے سے بورڈ ہذا سے جاری کیے جائیں گے۔ناظم امتحانات کے مطابق امتحانی مراکز تک پرچہ لے جانے کے لئے C.C.Os(سینٹر کنٹرول آفیسر) کا تقرر قائم کردہ کمیٹی سینارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر اور ماضی کی کاکردگی پر کریگی۔ضمنی امتحان کا تفصیلی شیڈول جاری کردیا گیاہے جسکی تفصیلات یہ ہیں۔ 14نومبر2014صبح 9سے 12بجے تک سندھی سلیس، سندھی نارمل کورس،اُردو متبادل،انگلش ادب ،جغرافیہ پاکستان پرچہ اول(غیر ملکی امیدواروں کے لیے) 15نومبرصبح انگلش پرچہ اول، دوپہرتجارتی جغرافیہ،جغرافیہ اور ملبوسات اور پارچہ بافی(لڑکیوں کے لیے)17نومبرصبح ریاضی (سائنس گروپ) دوپہر ، اُردولٹریچر،سندھی لٹریچر، انگلش لٹریچر ،گجراتی لٹریچر، 18نومبرصبح انگلش پرچہ دوم( سائنس و جنرل گروپ) 19نومبر صبح حیاتیات، کمپیوٹر اسٹڈیز (سائنس) اور جنرل سائنس، دوپہر عربی، آرٹ اور ماڈل ڈرائنگ، بریل، فارسی،حساب خانہ داری اور متعلقہ مسائل( لڑکیوں کے لیے)، 20نومبر صبح ُمطالعہ پاکستان ( سائنس و جنرل گروپ)، دوپہرجیومیٹریکل اور ٹیکنیکل ڈرائنگ،بچے کی نشوونما اورخاندانی زندگی،آرٹ اینڈماڈل ڈرائنگ، 21نومبرصبح، اسلامیات ( سائنس و جنرل گروپ)اور اخلاقیات، 22نومبر صبح اُردو نارمل کورس ( سائنس و جنرل گروپ) ، اُردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم، 24 نومبرصبح فزکس، علم بدن و حفظان ِ صحت، علمِ شہریت، تاریخ ہند و پاکستان، غذا اور تغذیہ، کمپیوٹر اسٹڈیز (جنرل گروپ) 25 نومبر صبح کیمیا ، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ اسلام، معاشیات، انتظام برائے اصلاح خانہ(لڑکیوں کے لیے ) 26نومبر صبح ریاضی (جنرل گروپ)۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...